کوئٹہ (ویب نیوز): اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کی وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزراء اور دیگر حکام کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق اندراجِ مقدمہ کی درخواست خارج کر دی۔ ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے 17 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں قرار دیا کہ متعدد مواقع دینے کے باوجود درخواست گزار نے بطور چشم دید گواہ اپنا بیان ریکارڈ نہیں کرایا، نہ ہی کسی گواہ کو پیش کیا اور نہ ہی قابلِ قبول شواہد عدالت میں جمع کرائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ہلاکتوں اور زخمیوں سے متعلق دعوؤں کے باوجود پوسٹ مارٹم رپورٹس، ڈیتھ سرٹیفکیٹس، میڈیکل رپورٹس، ڈیجیٹل فوٹیج یا دیگر ابتدائی شواہد پیش نہیں کیے گئے، اس لیے محض زبانی الزامات کی بنیاد پر وزیراعظم، وفاقی وزراء اور پولیس حکام کے خلاف کارروائی نہیں کی جا سکتی۔
