تازہ ترین ۲۹ اگست ۲۰۲۶

سہ فریقی ٹی20 سیریز: نمیبیا نے جنوبی افریقہ کو 18 رنز سے ہرا دیا

ونڈہوک،( ویب نیوز)سہ فریقی ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں نمیبیا نے جنوبی افریقہ کو 18 رنز سے شکست دے دی۔ ونڈہوک میں کھیلے گئے میچ میں نمیبیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے، جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 145 رنز ہی بنا سکی۔ سیریز میں جنوبی افریقہ اور نمیبیا کے علاوہ زمبابوے کی ٹیم بھی شامل ہے۔