پاکستان ۱۰ جون ۲۰۲۶

سپریم کورٹ بانی پی ٹی آئی کی نظرثانی درخواست پر محفوظ فیصلہ 11 جون کو سنائے گی

اسلام آباد(ویب نیوز) سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کے ہتکِ عزت کیس میں حقِ دفاع ختم کیے جانے کے فیصلے کے خلاف دائر نظرثانی درخواست پر محفوظ فیصلہ 11 جون کو سنانے کا اعلان کیا ہے، عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق جسٹس عائشہ ملک کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ یہ اہم فیصلہ سنائے گا۔