اسلام آباد(ویب نیوز) قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پر بحث جاری ہے جہاں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ پیپلز پارٹی کی رکن شرمیلا فاروقی نے کہا کہ ملک میں معاشی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اور عام آدمی پر مسلسل بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ “سموسہ 40 روپے کا اور نوجوان کی قیمت 32 روپے لگا دی گئی ہے”، جو مہنگائی اور معاشی پالیسیوں پر شدید تنقید ہے۔ اجلاس میں مختلف اراکین نے مہنگائی، ٹیکسوں میں اضافے، بے روزگاری اور معاشی دباؤ پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا، جبکہ حکومتی اراکین نے دعویٰ کیا کہ مشکل حالات کے باوجود معیشت میں استحکام آ رہا ہے اور ریلیف اقدامات کیے گئے ہیں۔
