پاکستان ۱۶ جون ۲۰۲۶

سفارتی محاذ پر پاکستان سرخرو ہوا، جلد فلسطین کا مسئلہ بھی حل ہوگا، خواجہ آصف

اسلام آباد(ویب نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امن عمل کو کامیاب بنانے کے لیے دن رات محنت کی، جس کے نتیجے میں پاکستان سفارتی محاذ پر کامیاب اور سرخرو ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ملک نے عالمی سطح پر ایک منفرد مقام حاصل کیا ہے اور امن کے لیے کی جانے والی کوششوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جس طرح حالیہ سفارتی پیش رفت ممکن ہوئی، اسی طرح امید ہے کہ فلسطین کا مسئلہ بھی جلد حل ہوگا اور غزہ کے عوام کو ان کے حقوق ملیں گے، جبکہ دہشت گردی اور معاشی چیلنجز کے خلاف قومی اتحاد کے ساتھ جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔