تازہ ترین ۲۹ مئی ۲۰۲۶

سعودی ولی عہد کی منیٰ پیلس میں سالانہ استقبالیہ، عالمی شخصیات کی شرکت

کويٹہ (صداقت نیوز) سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ اور حج کے موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے منیٰ پیلس میں سالانہ استقبالیے کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف ممالک کے سربراہان، اعلیٰ حکومتی شخصیات اور حج وفود کے نمائندوں نے شرکت کی۔ استقبالیے کے دوران مہمانوں کا خیر مقدم کیا گیا اور حج و عید کے موقع پر امتِ مسلمہ کے اتحاد، امن اور باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔.