کوئٹہ(ویب نیوز) یمن میں سعودی قیادت میں اتحادی افواج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حوثیوں کے 54 ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے، جن میں دو بچوں سمیت تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوئے۔ حملے لحج، تعز، الجوف، مأرب اور حجۃ کے علاقوں میں کیے گئے۔ دوسری جانب یمنی سرکاری افواج نے تعز میں پیش قدمی کرتے ہوئے حوثیوں سے کئی اہم دفاعی پوزیشنز واپس لے لیں، جبکہ حوثی جنگجوؤں نے سعودی فضائی حملوں سے بچنے کے لیے اپنی نقل و حرکت خفیہ کر دی ہے۔ حوثی سعودی سرحد کے اندر تیل تنصیبات اور اہم عسکری مراکز کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
