تازہ ترین ۳ جون ۲۰۲۶

سعودی عرب کا گوادر سمیت پاکستان کے بحری شعبے میں سرمایہ کاری کا عندیہ

کوئٹہ( ویب نیوز)وفاقی وزیر بحری امور نے پاک سعودی مشترکہ بزنس کونسل کے ساتھ آن لائن اجلاس کے دوران سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے بحری شعبے میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں گوادر پورٹ، کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم سمیت مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر بحری امور نے سعودی کمپنیوں کو سمیت ملکی بندرگاہوں، لاجسٹکس، بلیو اکانومی اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے بیڑے میں توسیع کے منصوبوں میں شراکت داری کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی وژن 2030 اور پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات کے درمیان تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ اجلاس میں کراچی پورٹ کے میری ٹائم بزنس ڈسٹرکٹ، پورٹ قاسم میں کثیرالمقاصد کارگو ٹرمینل، انرجی سٹی منصوبے اور کورنگی فش ہاربر میں ایکوا ریسرچ پارک کے قیام جیسے منصوبوں پر بھی گفتگو ہوئی، جبکہ سعودی سرمایہ کاروں نے پاکستان کے بحری شعبے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔