مقامی ۱۰ جولائی ۲۰۲۶

سرمایہ دارانہ نظام نے عوام کو غربت اور عدم تحفظ سے دوچار کر دیا، احمد خان

کوئٹہ (ویب نیوز) افغان قومی موومنٹ کے سربراہ احمد خان نے کہا ہے کہ سرمایہ دارانہ نظام کے باعث ملک کی بڑی آبادی غربت، بے روزگاری اور عدم تحفظ کا شکار ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عوام کی اکثریت بنیادی سہولیات، خصوصاً صاف پینے کے پانی سے محروم ہے، جبکہ محدود اشرافیہ ملکی وسائل پر قابض ہو کر عوام کے مستقبل کے فیصلے کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی شاہ خرچیاں اور غیر ملکی دوروں کے اخراجات کا بوجھ بالآخر ٹیکسوں کی صورت میں عوام پر ڈالا جاتا ہے، جبکہ عام شہری سستے اور فوری انصاف سے محروم ہیں۔ احمد خان نے آئین و قانون کی بالادستی، شفاف احتساب اور عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے نوجوانوں سے قومی مسائل کے حل اور مثبت تبدیلی کے لیے فعال کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی اداروں کے درمیان ٹکراؤ سے گریز کرتے ہوئے تمام معاملات آئین اور قانون کے دائرے میں حل کیے جائیں تاکہ ملک میں سیاسی استحکام اور قومی یکجہتی برقرار رہ سکے۔