مقامی ۱۵ جولائی ۲۰۲۶

سردار اختر مینگل سے سیاسی رہنماؤں کی ملاقات، بلوچستان کے آئینی حقوق پر مشترکہ جدوجہد پر اتفاق

کوئٹہ (ویب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر جان مینگل سے اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں مختلف سیاسی جماعتوں کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی، آئینی، معاشی اور انتظامی صورتحال، صوبائی حقوق، عوامی مسائل، جمہوری عمل اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بلوچستان کے آئینی حقوق، عوامی مسائل، صوبائی خودمختاری، وسائل پر اختیار، امن و امان، تعلیم، صحت اور روزگار کے مسائل کے حل کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان مشاورت اور مشترکہ جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ ملاقات میں بی این پی، پی ٹی آئی، مجلس وحدت مسلمین، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور دیگر جماعتوں کے رہنما شریک تھے۔