کوئٹہ (ویب نیوز) سانحہ زیارت کے لاپتہ پولیس اہلکار فرید احمد، جو ضلع زیارت کے رہائشی تھے، کی لاش گزشتہ روز شعبان کے علاقے سے برآمد ہونے کے بعد کوئٹہ میں جاری احتجاجی دھرنے کے مقام کوئلہ پھاٹک پہنچا دی گئی، جہاں اسے دیگر شہداء کے جسد خاکی کے ساتھ رکھا گیا۔ میت کی آمد پر لواحقین اور دھرنے کے شرکا غم سے نڈھال ہوگئے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ سانحہ زیارت اور پولیس و ڈاکٹرز پر ہونے والے حملوں کی شفاف تحقیقات کرکے ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
