کوئٹہ (ویب نیوز) مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری نے اعلان کیا ہے کہ سانحہ زیارت کے شہداء کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی اور دھرنا کمیٹی کے مطالبات کی حمایت میں 17 جولائی کو کوئٹہ میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام چھوٹے بڑے بازار اور کاروباری مراکز بند رہیں گے۔ انہوں نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ بھرپور انداز میں ہڑتال میں شریک ہو کر امن، انصاف اور شہداء کے خاندانوں سے یکجہتی کا عملی ثبوت دیں۔
