تازہ ترین ۱ جون ۲۰۲۶

سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اعلامیہ جاری، آئندہ مالی سال کیلئے 4 فیصد معاشی شرح نمو کا ہدف مقرر

کوئٹہ (صداقت ویب نیوز) سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی (اے پی سی سی) نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی کشیدگی، محدود مالی وسائل اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کی کمی پاکستان کی معیشت کیلئے بڑے چیلنجز ہیں۔ اعلامیے کے مطابق مالی سال 2026-27 کیلئے معاشی شرح نمو کا ہدف 4 فیصد مقرر کیا گیا ہے جبکہ زرعی شعبے کیلئے 3.8 فیصد، صنعتی شعبے کیلئے 4 فیصد اور خدمات کے شعبے کیلئے 4.2 فیصد ترقی کا ہدف رکھا گیا ہے۔ کمیٹی نے ترقیاتی منصوبوں میں پانی، توانائی، ٹرانسپورٹ اور بنیادی ڈھانچے کو ترجیح دینے کی سفارش کی ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اب بھی معاشی جھٹکوں کے اثرات سے نکلنے کی کوشش کر رہا ہے اور قومی ترقی کیلئے قرضوں کے بجائے مقامی وسائل، پیداوار اور برآمدات پر توجہ دینا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات اقتصادی خودمختاری کی بنیاد ہیں جبکہ بلوچستان، گوادر، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور ضم شدہ اضلاع کے ترقیاتی منصوبوں کو خصوصی ترجیح دی جائے گی۔