تازہ ترین ۳ ستمبر ۲۰۲۶

زیارت کراس کے قریب ایف سی کانوائے پر گھات لگا کر حملہ، 6 اہلکار شہید

کوئٹہ (ویب نیوز) زیارت کراس سے زیارت کی جانب تقریباً 4 سے 5 کلومیٹر دور کچ موڑ کے علاقے میں فرنٹیئر کور کے کانوائے پر گھات لگا کر حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 6 اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ایف سی کا پانچ گاڑیوں پر مشتمل کانوائے میجر صلاح الدین کی قیادت میں پمپنگ اسٹیشن نمبر 3 کے مقام پر نئی چوکی کے قیام کے لیے روانہ تھا کہ کچ موڑ کے قریب اسے نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا، جو اطلاعات کے مطابق تاحال جاری ہے، جبکہ ایف سی کی ایک گاڑی کو بھی نذرِ آتش کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔