تازہ ترین ۱۶ ستمبر ۲۰۲۶

زیارت کراس پر ٹول پلازہ قائم، ٹرانسپورٹرز سے ٹول ٹیکس وصولی شروع

کوئٹہ(ویب نیوز) زیارت کراس پر ٹول پلازہ قائم کردیا گیا ہے، جہاں مقامی اور غیر مقامی ٹرانسپورٹرز سے ٹول ٹیکس کی وصولی شروع کردی گئی ہے۔ ٹول پلازہ کے قیام کے بعد ٹرانسپورٹرز پر اضافی مالی بوجھ پڑنے کا امکان ہے، جبکہ ٹیکس کی شرح، وصولی کے طریقہ کار اور اس کے استعمال سے متعلق ٹرانسپورٹرز اور شہریوں کی جانب سے مختلف سوالات بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔