مقامی ۱۴ جولائی ۲۰۲۶

زیارت شہداء کے لواحقین کا دھرنا چھٹے روز بھی جاری، مذاکرات بے نتیجہ

کوئٹہ (ویب نیوز)سانحہ زیارت میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین کا احتجاجی دھرنا چھٹے روز بھی جاری رہا، جبکہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور دھرنا کمیٹی کے درمیان ہونے والے مذاکرات کسی حتمی پیش رفت کے بغیر ختم ہوگئے۔ حکومت نے لواحقین کے جائز مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، تاہم دھرنا کمیٹی نے 15 جولائی کو صوبہ بھر میں احتجاج، 16 جولائی کو خواتین اور بچوں کی شرکت اور 17 جولائی کو بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ مذاکرات کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔