مقامی ۹ جولائی ۲۰۲۶

زیارت سانحہ بروقت کارروائی سے روکا جا سکتا تھا، جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ

کوئٹہ (ویب نیوز) جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ اگر سیکیورٹی ادارے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زیارت سے اغوا ہونے والے اہلکاروں کو بازیاب کرا لیتے تو یہ افسوسناک سانحہ رونما نہ ہوتا۔ مشترکہ بیان میں انہوں نے شہدائے زیارت کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے اور حکومت شہریوں کے ساتھ ساتھ اپنے سیکیورٹی اہلکاروں کے تحفظ میں بھی ناکام دکھائی دیتی ہے۔ رہنماؤں نے شہدا کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے ہنہ اوڑک کے علاقے کلی ببری سے اغوا کیے گئے 11 افراد کی فوری اور بحفاظت بازیابی کا بھی مطالبہ کیا۔