کوئٹہ (ویب نیوز) زیارت میں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے بلوچستان پولیس کے 21 اہلکاروں کی شناخت مکمل ہونے کے بعد سول اسپتال کوئٹہ نے قانونی کارروائی اور طبی معائنے کے مراحل مکمل کر کے میتیں ورثا کے حوالے کر دیں۔ حکام کے مطابق شہدا کو ان کے آبائی علاقوں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔ پولیس نے کہا کہ شہید اہلکاروں نے بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔
