مقامی ۱۴ جولائی ۲۰۲۶

زیارت دھرنے کے مطالبات فوری تسلیم کیے جائیں، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع ہوگاآل پارٹیز لورالائی

لورالائی (ویب نیوز)سانحہ زیارت، ہنہ اوڑک اور جنوبی پشتونخوا میں بدامنی کے خلاف آل پارٹیز کے زیر اہتمام احتجاجی جلسہ منعقد ہوا، جس میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ مقررین نے حکومت کو امن و امان کی بحالی میں ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام دہشت گردی، اغوا اور جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر ہیں۔ انہوں نے زیارت میں جاری احتجاجی دھرنے کے تمام مطالبات فوری طور پر تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا اور خبردار کیا کہ مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں احتجاجی تحریک کو مزید وسعت دی جائے گی۔