مقامی ۱۲ جولائی ۲۰۲۶

زیارت دھرنے کے تمام مطالبات تسلیم کیے جائیں، عوام کو احتجاج پر مجبور کرنا حکومتی ناکامی ہےاحمد خان

کوئٹہ (ویب نیوز)افغان قومی موومنٹ کے چیئرمین احمد خان نے زیارت دھرنے کے شرکا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرین کے تمام مطالبات فوری طور پر تسلیم کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پشتون اور بلوچ عوام کو اپنے مسائل کے حل کے لیے احتجاج اور دھرنوں کا سہارا لینا پڑ رہا ہے تو یہ حکومتی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال مسلسل خراب ہو رہی ہے، جبکہ عوام کی جان و مال جرائم پیشہ عناصر، اغوا برائے تاوان میں ملوث گروہوں اور ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر ہے۔ احمد خان نے مطالبہ کیا کہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے دیانتدار، اہل اور فرض شناس افسران تعینات کیے جائیں اور ناقص طرزِ حکمرانی کا خاتمہ کرکے عوام کو درپیش مشکلات کا فوری ازالہ کیا جائے۔