زیارت (ویب نیوز) آل پارٹیز کی مشترکہ کال پر سانحہ مانگی ڈیم کے خلاف زیارت میں ایک بڑی احتجاجی امن ریلی نکالی گئی، جس میں ہزاروں افراد، مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما، قبائلی عمائدین، سماجی شخصیات، تاجر برادری اور شہریوں نے شرکت کی۔ شرکا نے دہشت گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، شہدا کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے اور صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
