کوئٹہ(ویب نیوز) پاکستان ریلوے ورکرز یونین (اوپن لائن) کوئٹہ ڈویژن کے اہم اجلاس میں تنظیمی امور، ملازمین کی کمی اور ریلوے کی کارکردگی بہتر بنانے سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے شرکا نے خالی آسامیوں پر فوری بھرتیوں، تنخواہوں کی بروقت ادائیگی، حفاظتی سامان، طبی سہولیات اور دیگر جائز مراعات کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ یونین رہنماؤں نے ہزاروں مسافروں اور ملازمین کی سہولت کے لیے بولان میل اور چلتن ایکسپریس ٹرینوں کو فوری طور پر بحال کرنے پر بھی زور دیا اور عزم ظاہر کیا کہ ملازمین کے حقوق کے تحفظ اور ریلوے کی بہتری کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
