کوئٹہ (ویب نیوز):نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر کوئٹہ نے انکوائری نمبر 541/2026 کے سلسلے میں پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنما کبیر افغان کو طلبی نوٹس جاری کر دیا ہے۔ نوٹس کے مطابق ریاست مخالف پروپیگنڈا سے متعلق الزامات کی تحقیقات جاری ہیں اور کبیر افغان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 17 جولائی 2026 کو سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر کوئٹہ میں پیش ہو کر اپنا مؤقف ریکارڈ کرائیں۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عدم حاضری کی صورت میں تعزیراتِ پاکستان کی متعلقہ دفعات کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔
