تازہ ترین ۲۳ مئی ۲۰۲۶

رونالڈو نے کریم بینزیما کی طوافِ کعبہ کی ویڈیو شئیر کردی ۔۔

کوئٹہ (اسپورٹس ڈیسک) کرسٹیانو رونالڈو نے معروف فٹبالر کریم بینزیما کی خانہ کعبہ میں طواف کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ری پوسٹ کر دی، جس کے بعد مداحوں کی جانب سے اس پر خاص دلچسپی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ کریم بینزیما کی طوافِ کعبہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پہلے ہی توجہ حاصل کر چکی تھی تاہم رونالڈو کی جانب سے ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد اس کی مقبولیت میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا۔ یاد رہے کہ سعودی فٹبال لیگ میں شمولیت کے بعد کرسٹیانو رونالڈو کئی مواقع پر روایتی سعودی لباس میں بھی نظر آ چکے ہیں۔