تازہ ترین ۲۷ مئی ۲۰۲۶

رواں سال 17 لاکھ سے زائد افراد نے فریضہ حج ادا کیا

ریاض (صداقت ویب نیوز) 27 مئی 2026ء: سعودی محکمہ شماریات نے بتایا ہے کہ رواں سال مجموعی طور پر 17 لاکھ 7 ہزار 301 افراد نے فریضہ حج ادا کیا۔ ادارے کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان کے مطابق 15 لاکھ 46 ہزار 655 حجاج کرام بیرون ملک سے سعودی عرب پہنچے جن کا تعلق 165 مختلف ممالک سے تھا، جبکہ 1 لاکھ 60 ہزار 646 مقامی حجاج میں سعودی شہری اور مملکت میں مقیم غیر ملکی شامل تھے۔