کوئٹہ (ویب نیوز) پاکستانی فاسٹ بولر رضا اللہ نے انگلینڈ میں ٹیسٹ ڈیبیو کے لیے طلب کیے جانے کے بعد ہنگامی بنیادوں پر پاسپورٹ بنوانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا پاسپورٹ تقریباً ایک سال قبل ہی تیار ہوچکا تھا۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ انگلینڈ روانگی سے تقریباً ایک ہفتہ قبل پاسپورٹ جمع کرایا تھا، جبکہ اس دوران ٹیسٹ کرکٹ میں موقع ملنے کے حوالے سے بات چیت جاری تھی۔ رضا اللہ نے کہا کہ وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں سنچری اور نصف سنچری بھی بنا چکے ہیں اور انہیں یقین تھا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔
