راڑہ شم (ویب نیوز) راڑہ شم میں سردار اسد زمان شاہ کی زیر صدارت منعقدہ قبائلی جرگے نے راڑہ شم اور اندر پڑ کو ضلع موسیٰ خیل سے الگ کر کے ضلع بارکھان میں شامل کرنے کے حکومتی فیصلے کو متفقہ طور پر مسترد کرتے ہوئے دونوں یونین کونسلوں کو ضلع موسیٰ خیل کا حصہ برقرار رکھنے کے حق میں قرارداد منظور کر لی۔ جرگے میں قبائلی عمائدین، علما، بلدیاتی نمائندوں، نوجوانوں اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ شرکا نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ عوامی رائے اور جغرافیائی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے بارکھان میں شمولیت کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے اور راڑہ شم و اندر پڑ کو تحصیل اور سب ڈویژن کی حیثیت برقرار رکھتے ہوئے ضلع موسیٰ خیل کا حصہ رہنے دیا جائے۔
