کوئٹہ (ویب نیوز): وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کا حالیہ بیان حکومت یا پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پالیسی نہیں بلکہ ان کی ذاتی رائے ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حقوق کے نام پر عوام کو اشتعال دلانا قابلِ مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کشمیری کرپشن، بدانتظامی اور ٹوٹی سڑکیں چاہتے ہیں تو مسلم لیگ (ن) کو ووٹ نہ دیں، جبکہ بلاول بھٹو زرداری غیر ضروری طور پر معمولی معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں۔
