اسلام آباد(ویب نیوز) پاکستان کے راشد ریاض وقار کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایمرجنگ پینل آف امپائرز میں شامل کر لیا گیا ہے۔ آئی سی سی کے انٹرنیشنل پینل سے ترقی پانے والے راشد ریاض وقار 28 جون سے ہرارے میں بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں امپائرنگ کا آغاز کریں گے۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں فرائض انجام دینے والے پاکستان کے 34ویں امپائر ہوں گے، جسے پاکستانی کرکٹ کے لیے ایک اہم اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔
