(اسپورٹس ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ کے ایک اہم میچ میں پیراگوئے نے ترکیہ کو ایک صفر سے شکست دے کر قیمتی تین پوائنٹس حاصل کر لیے۔ پیراگوئے کی جانب سے میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول گالرزا نے اسکور کیا، جس کی بدولت ٹیم کامیابی اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔ دوسری جانب گروپ سی کے ایک اور میچ میں مراکش نے اسکاٹ لینڈ کو ایک صفر سے ہرا کر تین اہم پوائنٹس سمیٹ لیے۔ ادھر گروپ ڈی میں امریکا نے آسٹریلیا کو دو صفر سے شکست دے کر چھ پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ یہ فیفا ورلڈ کپ کی 96 سالہ تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ امریکی ٹیم ایونٹ میں مسلسل دو میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے، جسے امریکی فٹبال کے لیے ایک تاریخی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
