اسلام آباد (ویب نیوز) امریکا نے دہشت گرد حملوں کے خلاف پاکستان کے حقِ دفاع کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ملک کو اپنی سلامتی کے تحفظ کا حق حاصل ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا دہشت گرد حملوں کے خلاف پاکستان کے دفاع کے حق کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے یہ بھی تسلیم کیا کہ پاکستانی عوام نے دہشت گردی کے باعث بے پناہ جانی و مالی نقصان اٹھایا ہے اور دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دی ہیں۔
