مقامی ۱۸ جولائی ۲۰۲۶

دھرنا آج رات بھی جاری رہے گا، کل حکومتی وفد اور دھرنا کمیٹی کے مذاکرات میں پیش رفت کا امکان

کوئٹہ (17 جولائی 2026)ذرائع کے مطابق شہدائے زیارت کے لواحقین کا احتجاجی دھرنا آج رات بھی بدستور جاری رہے گا، جبکہ ہفتہ کے روز حکومتی وفد اور دھرنا کمیٹی کے درمیان مذاکرات کے کامیاب ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں دھرنے کے مستقبل سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں، تاہم اس حوالے سے کسی بھی حتمی فیصلے یا اعلان کا انحصار مذاکرات کے نتائج پر ہوگا اور باضابطہ اعلان مذاکرات مکمل ہونے کے بعد ہی کیا جائے گا۔