تازہ ترین ۸ ستمبر ۲۰۲۶

دشمن کو شکست تک پوری قوت کے ساتھ مزاحمت جاری رکھیں گے، ایرانی صدر

کوئٹہ (ویب نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران ہمیشہ جنگ کا مخالف رہا ہے، تاہم جارحیت کے خلاف بھرپور مزاحمت جاری رکھی جائے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران عوامی مفادات اور علاقائی سلامتی کے تحفظ کے لیے تنازعات کو ہوا دینے سے گریز کرتا ہے، تاہم دشمن کو شکست دینے تک پوری قوت کے ساتھ مزاحمت جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایران اپنی قوم کے حقوق کا محافظ رہے گا۔ دوسری جانب ایرانی بحریہ کے کمانڈر شاہرام ایرانی نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران ضرورت پڑنے پر دشمن افواج کو کسی بھی مقام پر مفلوج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ان کے مطابق ایرانی کارروائیوں نے مخالفین کو حیران کیا اور ان کی جنگی صلاحیتوں کو متاثر کیا، جبکہ ایرانی بحریہ دشمن کی افواج کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔