چمن( سید سردار محمد خوندئی )
دالبندین بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے دالبندین کے قریب نوکچہ کے مقام پر دو روز قبل جلائے گئے آئل باؤزرز اور ٹریلرز کا ملبہ اٹھانے جانے والے پانچ افراد کو مسلح افراد نے اغوا کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق، دو روز قبل نامعلوم مسلح افراد نے نوکچہ کے مقام پر پانچ آئل باؤزرز اور ٹریلرز کو نذرِ آتش کر دیا تھا۔ آج ان گاڑیوں کا ملبہ ہٹانے اور بچا ہوا سامان اٹھانے کے لیے گاڑیوں کے مالکان سمیت پانچ افراد موقع پر پہنچے تو مسلح افراد نے انہیں اسلحے کے زور پر اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
اغوا ہونے والوں میں گاڑیوں کے مالکان بھی شامل ہیں، تاہم آخری اطلاعات تک ان کی شناخت اور جائے وقوع کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔
