کوئٹہ(ویب نیوز) چین نے امریکا کی جانب سے خلائی مدار میں ہتھیار تعینات کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے واشنگٹن پر زور دیا ہے کہ وہ خلا میں اپنی فوجی طاقت بڑھانے کا سلسلہ بند کرے۔ بیجنگ میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین خلا کے پرامن استعمال اور اسے محفوظ رکھنے کا حامی ہے اور خلا میں ہتھیاروں کی دوڑ شروع کرنے، اسے مسلح کرنے یا جنگی میدان میں تبدیل کرنے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کرتا ہے۔ ترجمان نے امریکا سے مطالبہ کیا کہ وہ عالمی اسٹریٹجک استحکام برقرار رکھنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔ دوسری جانب امریکی فضائیہ کے سیکریٹری ٹوری مینک نے پہلی بار باضابطہ طور پر دشمن کی ممکنہ جارحیت کے خلاف امریکی افواج کے تحفظ کیلئے خلائی مدار میں ہتھیار تعینات کرنے کی تصدیق کی ہے۔
