کوئٹہ (ویب نیوز): خضدار کے مضافاتی علاقے سنی ایریا میں نامعلوم مسلح افراد نے مبینہ طور پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر بس کو روکنے کی کوشش کی، تاہم ڈرائیور کی حاضر دماغی کے باعث بس نہ رکی اور تمام مسافر محفوظ رہے۔ ذرائع کے مطابق ملزمان نے بس پر پتھراؤ بھی کیا جس سے دو شیشے ٹوٹ گئے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ مقامی افراد نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سنی ایریا میں سیکیورٹی گشت بڑھانے، ملوث عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی اور قومی شاہراہ پر مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔
