تازہ ترین ۲۰ اگست ۲۰۲۶

حکومت کا ڈیزل کی قیمت میں 30 سے 32 روپے فی لیٹر کمی کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب نیوز) وفاقی حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کا فیصلہ کرلیا ہے، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 30 سے 32 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے جبکہ اوگرا جلد قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل سے مکمل آگاہ ہے اور مشکل وقت ضرور ختم ہوگا، حکومت عوام کو ریلیف دینے اور مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ٹارگٹڈ سبسڈی کے ذریعے ریلیف فراہم کیا گیا ہے اور حکومت نے عوام کو لاوارث نہیں چھوڑا، وزیراعظم کی ہدایت پر آئل ریفائنریز کے حکام سے دو تین اہم نشستیں ہوئیں جس کے بعد ریفائنریز نے ڈیزل کی قیمت میں نمایاں کمی کا فیصلہ کیا ہے، ڈیزل کی قیمت میں 30 سے 32 روپے فی لیٹر تک کمی کی جائے گی اور اوگرا جلد قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔