تازہ ترین ۱۵ مئی ۲۰۲۶

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 5، 5 روپے فی لیٹر کمی کردی

اسلام آباد (روزنامہ صداقت انٹرنیشنل کوئٹہ) حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5، 5 روپے فی لیٹر کمی کردی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 409 روپے 78 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 409 روپے 58 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد فوری طور پر کردیا گیا ہے۔ حکومت کے اس فیصلے کو عوام کیلئے جزوی ریلیف قرار دیا جارہا ہے، جبکہ ٹرانسپورٹ اور تجارتی شعبوں میں بھی اس کے مثبت اثرات متوقع ہیں۔