کوئٹہ (ویب نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر مواصلات میر سلیم کھوسہ نے کہا ہے کہ حکومت سانحہ زیارت کے شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے اور ان سے کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ابتدا ہی سے اس المناک واقعے کی مذمت کی ہے اور متاثرہ خاندانوں سے مسلسل رابطے میں ہے۔ انہوں نے دھرنے کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے دھرنا ختم کریں تاکہ عوام کو درپیش مشکلات میں کمی آئے اور امن و امان کی بحالی کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رہ سکیں۔
