عدن (ویب نیوز): یمن کے وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثی تنظیم باب المندب سے گزرنے والے جہازوں پر ٹیکس وصول کرنے کا نظام قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ فرانسیسی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب اس منصوبے میں حوثیوں کی معاونت کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حوثیوں کی جانب سے باب المندب کو مالی وسائل کے حصول اور دہشت گرد سرگرمیوں کی معاونت کے لیے استعمال کرنے کی کوشش ایک خطرناک پیش رفت ہے، جس سے بین الاقوامی بحری تجارت اور خطے کے امن کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
