کوئٹہ(ویب نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب کے ساتھ حالتِ جنگ میں نہیں، حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے تمام ممالک ایک میز پر بیٹھ کر امن و سلامتی کے لیے مشترکہ کوشش کریں، ایران جنگ نہیں بلکہ اپنے بین الاقوامی حقوق اور امن کا خواہاں ہے۔ پزشکیان کے مطابق امریکا، اسرائیل اور بعض یورپی ممالک خطے میں ممالک کو آزاد نہیں دیکھنا چاہتے۔
