پاکستان ۲۳ جون ۲۰۲۶

جیل سپرنٹنڈنٹ کا بانی پی ٹی آئی کے وکیل پر الزام

کوئٹہ (ویب نیوز) جیل سپرنٹنڈنٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکالت ناموں پر دستخط کے معاملے میں عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ جواب کے ساتھ ٹیکسٹ میسج بھی منسلک کیا گیا ہے جس کے مطابق عدالتی حکم پر 16 جون کو وکالت نامے دستخط کے بعد تیار تھے اور وکیل سلمان صفدر کو اس بارے میں آگاہ بھی کر دیا گیا تھا، تاہم 18 جون کی سماعت سے قبل جان بوجھ کر وکالت نامے وصول نہیں کیے گئے۔ یاد رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے وکالت نامے پر دستخط کرانے کے لیے جیل انتظامیہ کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔