تازہ ترین ۴ ستمبر ۲۰۲۶

جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان کی مینز اور ویمنز ٹیموں کی فاتحانہ شروعات

بیجنگ (ویب نیوز) چین میں جاری جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان کی مینز اور ویمنز ٹیموں نے اپنے پہلے میچز جیت لیے۔ ویمنز جونیئر ٹیم نے چیلنجرز پول میں ہانگ کانگ چائنا کو 2-0 سے شکست دی، پاکستان کی جانب سے دونوں گول شارقہ نے کیے۔ دوسری جانب مینز جونیئر ٹیم نے قازقستان کو یکطرفہ مقابلے میں 15-0 سے شکست دی، رانا عبد السمیع اور رانا ولید نے ہیٹ ٹرکس سمیت 4،4 گول کیے، جبکہ ندیم خان نے 2 اور بشارات علی، غلام مصطفیٰ، علی انصر، محمد یحییٰ نجیب اور حمزہ علی نے ایک، ایک گول کیا۔