تازہ ترین ۱ ستمبر ۲۰۲۶

جنوبی پشتونخوا عوام پشتون قومی جرگہ کوئٹہ میں جاری، ہزاروں افراد کی شرکت

کوئٹہ (ویب نیوز) جنوبی پشتونخوا عوام پشتون قومی جرگہ پشتونخوامیپ کے مرکزی سیکرٹری نواب محمد ایاز خان جوگیزئی کی صدارت میں کوئٹہ میں جاری ہے، جس میں جنوبی پشتونخوا کے تمام اضلاع سے قبائلی عمائدین، سیاسی رہنماؤں، علمائے کرام، وکلا، خواتین، سماجی کارکنوں اور سول سوسائٹی سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے چار ہزار سے زائد افراد شریک ہیں۔ جرگہ کا انعقاد پشتونخوامیپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کی ہدایت پر جنوبی پشتونخوا کی مخدوش امن و امان کی صورتحال اور مختلف علاقوں میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعات کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ جرگہ میں مختلف سیشنز کے دوران مقررین نے صورتحال پر اظہار خیال کیا، جبکہ یکم ستمبر کو بھی جرگہ جاری رہے گا، جس میں عمائدین اپنی تجاویز پیش کریں گے اور بعدازاں مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔