تازہ ترین ۸ جولائی ۲۰۲۶

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کی بھارت کو 125 رنز سے عبرتناک شکست، سیریز میں 2-0 کی برتری

لندن (یو این اے) انگلینڈ نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت کو 125 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی۔ ناٹنگھم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 201 رنز بنائے، جس میں فل سالٹ نے 70 اور سیم کرن نے ناقابل شکست 41 رنز اسکور کیے۔ جواب میں بھارتی ٹیم صرف 76 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جوش ٹنگ نے چار جبکہ جوفرا آرچر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ یہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بھارت کی رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی شکست قرار دی جا رہی ہے۔