برمنگھم (ویب نیوز) پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں اننگز کی شکست سے بچتے ہوئے دوسری اننگز میں 449 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف دے دیا۔ رضا اللہ نے 63 گیندوں پر 81 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی اور محمد عباس کے ساتھ نویں وکٹ پر 121 رنز کی شراکت قائم کی، ان کی اننگز میں 9 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے، جبکہ محمد عباس نے 42 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے اذان اویس نے 59، بابر اعظم نے 76 اور شان مسعود نے 95 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے اٹکنسن نے 3 جبکہ رابنسن، لارنس اور ٹنگ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان پہلی اننگز میں 133 رنز پر آؤٹ ہوا تھا جبکہ انگلینڈ نے 453 رنز بنائے تھے۔
