کوئٹہ (ویب نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے کے حکام نے بتایا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران تفتان بارڈر سے غیرقانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے 100 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے اور وہ غیرقانونی راستے سے یورپ جانے کی کوشش میں تھے۔ ایف آئی اے کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران ایران جانے کی کوشش کے الزام میں مجموعی طور پر 4474 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے، جبکہ گرفتار افراد سے تفتیش کے بعد انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔
