کوئٹہ (ویب نیوز): افغان قومی موومنٹ (اے کیو ایم) کے سربراہ احمد خان نے معروف تاجر محمد ہاشم نورزئی کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک واقعے سے عوام میں بے چینی اور عدم تحفظ میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور تمام شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔ احمد خان نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو سکے۔
