اسلام آباد (ویب نیوز): بھارت میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران مختلف ریاستوں میں 23 مساجد، مدارس، درگاہوں اور عیدگاہوں کو تجاوزات کے خاتمے اور ترقیاتی منصوبوں کے نام پر منہدم کر دیا گیا۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے قانونی تقاضے پورے نہ کیے جانے اور مناسب نوٹس نہ دینے پر تشویش کا اظہار کیا، جبکہ بھارتی حکام نے تمام کارروائیوں کو قانونی قرار دیا ہے۔
