کوئٹہ (اسپورٹس ڈیسک) بنگلادیش نے آسٹریلیا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر آسٹریلوی سرزمین پر تاریخ رقم کردی اور پہلی بار آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ اپنے نام کرلیا۔ آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 284 رنز بنائے، جس کے بعد بنگلادیش کو کامیابی کے لیے 57 رنز کا ہدف ملا جو بنگال ٹائیگرز نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین 104 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ بنگلادیشی اسپنر مہدی حسن نے دوسری اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔ بنگلادیش کے فاسٹ بولر حسن محمود نے میچ میں مجموعی طور پر 8 وکٹیں حاصل کرکے ٹیم کی تاریخی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ تنزید حسن نے بھی آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں شاندار سنچری اسکور کی۔
